نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند تین چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

نائلہ نے گزشتہ دنوں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو بھی سر کیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 اگست 2022 11:08

نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند تین چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اگست 2022ء ) پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند تین چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں، نائلہ کیانی نے اس سے قبل گیارہوں بلند ترین چوٹی گیشربرم ون کو سر کیا تھا۔ گیشربرم ون سے قبل نائلہ کیانی گیشربرم ٹو اور کے ٹو کو بھی سر کرچکی ہیں۔

نائلہ کیانی کو بطور پہلی پاکستانی خاتون گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ دوسری جانب خاتون کوہ پیماء ثمینہ بیگ نے 8 ہزار میٹر سے بلند دو چوٹیاں ایوریسٹ اور کے ٹو سر کی ہیں۔ ثمینہ بیگ ایوریسٹ اور کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8080 میٹر بلند گیشربرم۔

(جاری ہے)

ون کو سر کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔ پاکستانی کوہ پیما نے برطانوی ایڈریانا بروانلی کا ریکارڈ 12 روز میں توڑا۔ واضح رہے کہ شہروز کاشف نے اس سے قبل 8 اگست کو 8035 میٹر بلند چوٹی گیشربرم ٹو سر کرلی تھی۔                                                                                               
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 11:08:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :