نک کرگیوس اور ڈین ایوانز کینیڈین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 12 اگست 2022 11:10

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار نک کرگیوس اور برطانوی ٹینس کھلاڑی ڈین ایوانز اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

27 سالہ آسٹریلوی کھلاڑی نے اے ٹی پی ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہم وطن حریف کھلاڑی الیکس ڈی مینور کو اور 32سالہ برطانوی کھلاڑی ڈین ایوانز نے امریکی ٹینتھ سیڈ حریف کھلاڑی ٹیلر فریٹز کو اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

کینیڈین اوپن ٹینس کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میں آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی نک کرگیوس نے ہم وطن حریف کھلاڑی الیکس ڈی مینور کے خلاف انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 2-6 اور 3-6 سے فتح حاصل کر کے ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 32 سالہ برطانوی کھلاڑی ڈین ایوانز نے سخت مقابلے کے بعد حریف امریکی کھلاڑی ٹیلر فریٹز کو 6-7(5-7)،6-1 اور 5-7سے شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \932
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 11:10:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :