میل جونز کا اکتوبر میں کرکٹ آسٹریلیا کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ نے کا فیصلہ

جمعہ 12 اگست 2022 14:31

میل جونز کا اکتوبر میں کرکٹ آسٹریلیا کے ڈائریکٹر کا عہدہ  چھوڑ نے کا فیصلہ
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)کی ڈائریکٹر میل جونز نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 49 سالہ میل جونز نے دسمبر 2019 میں بطور ڈائریکٹر کرکٹ آسٹریلیا کا عہدہ جوائن کیاتھا۔میل جونز نے اکتوبر میں بورڈ کے آئندہ سالانہ اجلاس میں اپنا ڈائریکٹر کرکٹ آسٹریلیا کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میل جونز نے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا بورڈ میں تین سال تک خدمات انجام دینا میرے لئے برے اعزاز کی بات ہے لیکن میں آئندہ سال کے کئی مہینوں تک بیرون ملک نہیں رہ سکتی اور اس کا مطلب یہ ہے کہ میں مکمل تعاون کے لیے درکار وقت نہیں دے پاؤں گی ۔ سابق آسٹریلوی بلے باز نے کہاکہ میں دوبارہ اس عہدہ کے انتخاب کے لیے شامل نہیں ہوں گی اور آئندہ بورڈ کے اجلاس سے قبل اپنے عہدہ کی تین سالہ مدت پوری کروں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بطور ڈائریکٹر کرکٹ آسٹریلیا کی مدت کے دوران چیئرز اور بورڈ ممبران، کرکٹ آسٹریلیا کے عملے اور کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی اور آسٹریلوی کرکٹ میں شامل تمام لوگوں کی ہر کامیابی کے لئے نیک خواہشات رکھتی ہوں کیونکہ ہم ایک دلچسپ نئی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں اور مستقبل کے لیے کھیل کی عظیم بنیاد کو استوار کر رہے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیئر لچلن ہینڈرسن نے کہاہے کہ میل جونز ہمارے بورڈ کی ایک شاندار رکن رہی ہیں اور ان کا منفرد نقطہ نظر اور بصیرت انمول رہی ہے کیونکہ ہم نے کھیل کی مستقبل کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی پہلے ہی ترتیب دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ میل جونز نے کھیل کے ساتھ کوچنگ، کمنٹری اور کمیونٹی میں کام میں شمولیت کے ذریعے کرکٹ میں ایک بہت بڑا حصہ ہےجس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ہینڈرسن نے کہا کہ ہم اکتوبر میں ہونے والے بورڈ کے آئندہ سالانہ اجلاس میں میل جونز کی شراکت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے منتظر ہیں۔میل جونز نے 1997 میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا ، اور ان کو 5 ٹیسٹ اور 61 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 14:31:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :