ہاکی فیڈریشن کالیجنڈ اولمپیئن الحاج مطیع اللہ خان کے انتقال پر تعزیت کااظہار

جمعہ 12 اگست 2022 15:29

ہاکی فیڈریشن کالیجنڈ اولمپیئن الحاج مطیع اللہ خان کے انتقال پر تعزیت کااظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی لیجنڈ اولمپیئن الحاج مطیع اللہ خان کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر ، قائمقام سیکرٹری جنرل حیدر حسین اور چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور حسین جونیئر کی جانب سے 1960 اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ تمغہ امتیاز اولمپیئن الحاج مطیع اللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی ہے۔

سمر اولمپک 1960 کی فاتح ٹیم کی نمائندگی کرنے والے لیفٹ آؤٹ اولمپیئن الحاج مطیع اللہ خان جو کہ گزشتہ چند دنوں سے بہاولپور کے مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل تھے،دوران علاج خالق حقیقی سے جا ملے
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 15:29:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :