دنیا بھر میں تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا

جمعہ 12 اگست 2022 16:00

دنیا بھر میں تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) دنیا بھر میں تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا۔گزشتہ روز ورلڈ تھروبال فیڈریشن اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائیگا جس کی تیاریاں شروع کردی گئیں اور اس دن ملک بھر میں تھروبال کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں گے اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنیوالے کھلاڑہوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 16:00:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :