ملک میں جشن آزادی روپ سکیپنگ کے نمائشی مقابلے 14 اگست کو ہونگے

جمعہ 12 اگست 2022 16:00

ملک میں جشن آزادی روپ سکیپنگ کے نمائشی مقابلے 14 اگست کو ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن نے ملک میں جشن آزادی کے موقع پر 14 اگست کو روپ سکیپنگ کے مقابلے منعقد کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ جشن آزادی مقابلوں کے انتظامات کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اورجشن آزادی کے موقع پر 14 اگست کو روپ سکیپنگ کے مقابلے منعقد کروانے کے لئے فیڈریشن نے تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن ہر سال یوم آزادی کے موقع پر روپ سکیپنگ کے مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے ایونٹس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 12/08/2022 - 16:00:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :