آل پاکستان بلوچستان یوم آزادی جوڈو چیمپین شپ (کل) شروع ہوگی

جمعہ 12 اگست 2022 16:03

آل پاکستان بلوچستان یوم آزادی جوڈو چیمپین شپ (کل) شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) آل پاکستان بلوچستان یوم آزادی جوڈو چیمپین شپ (کل) ہفتہ سے ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

گز شتہ روز بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نور احمد رند نے بتایا کہ چیمپین شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایونٹ میں جونیئر اور سینئر کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جس میں تمام رجسٹرڈ کلبوں کیکھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپین شپ کی اختتامی تقریب چودہ اگست کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 16:03:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :