ثانیہ مرزا کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں (کل)ایکشن میں ہوں گی

جمعہ 12 اگست 2022 16:03

ثانیہ مرزا کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں (کل)ایکشن میں ہوں گی
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں(کل) ہفتہ کو ایکشن میں ہونگی۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار میڈیسن کیز کا خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی صوفیہ کینن اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار یولیا انٹونونا پوٹینسیوا سے ہوگا۔ 35سالہ بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار میڈیسن کیز نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں روس کی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مارٹینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 16:03:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :