پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کشمیر پریمیئر لیگ کی مقبول فرینچائز مظفرآباد ٹائیگرز کی ا سپانسر بن گئی

جمعہ 12 اگست 2022 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کشمیر پریمیئر لیگ کی مقبول فرینچائز مظفرآباد ٹائیگرز کی ا سپانسر بن گئی۔ مظفرآباد ٹائیگرز کے میڈیا مینیجر نے جمعہ کوبتایا کہ مظفرآباد ٹائیگرز اور پی آئی اے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط پی آئی اے آفس اسلام آباد میں ہوئے۔

(جاری ہے)

مظفرآباد ٹائیگرز کی جانب سے چیئرمین ارشد خان تنولی اور پی آئی اے کی جانب سے سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

ارشد خان تنولی نے اس موقع پر کہا کہ پی آئی اے کا مظفرآباد ٹائیگرز کی سپورٹ میں آگے آنا خوش آئند ہے، کشمیر پریمیئر لیگ میں کرکٹ سے زیادہ جذبات جڑے ہوئے ہیں ۔ ائیر وائس مارشل عامر حیات نے کے پی ایل سیزن ٹو کے لیے مظفرآباد ٹائیگرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 17:19:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :