ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سوشل میڈیا میں افواہوں پر مبنی ان پوسٹس/ خبروں کو غلط قرار دیدیا

جمعہ 12 اگست 2022 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سوشل میڈیا میں افواہوں پر مبنی ان پوسٹس/ خبروں کو غلط قرار دیا ہے جو امتحان دینے آئے ڈاؤ کالج آف نرسنگ کے طالبعلم امیر بخش کے بارے میں پھیلائی جا رہی ہے۔ترجمان کے مطابق یہ بات بھی غلط ہے کہ اسے ہائپو گلیسمیا ہوا تھا اور اسکا علاج نہیں کیا گیا، وہ سینے میں درد، بہت زیادہ پسینے اور ہائپو ٹینشن کے ساتھ لائے گئے تھے اور ایمرجنسی کے شعبے میں ان کا ضروری علاج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دل کو خون کی فراہمی بند ہوجانے کے باعث ایمرجنسی کے شعبے اور شعبہ امراض قلب کے ڈاکٹرز نے امیر بخش کوبھرپور طبی امداد دے کر زندگی بچائی۔ ان کی جان کو خطرہ ہونے کے باعث کورونری کیئر یونٹ میں بغیر کسی ڈپازٹ داخلے کی ہدایت کی گئی تھی، ان کے جو دوست انہیں اسپتال لائے تھے وہ امیر بخش کو قومی ادارہ برائے امراض قلب لے جانا چاہتے تھے، باوجود یہ کہ ان کے دوستوں کو یہ بات بتا دی گئی تھی ان کی حالت تشویشناک ہے وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے برعکس انہیں ہسپتال سے لے گئے، امیر بخش جب تک اسپتال میں رہے ان کا کوئی فیملی میمبر ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں نہیں تھا۔#
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 22:37:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :