دس سے زیادہ گیمز پر مشتمل بنوں جشن آزادی سپورٹس گالا اختتامی مراحل میں داخل

جمعہ 12 اگست 2022 22:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) دس سے زیادہ گیمز پر مشتمل بنوں جشن آزادی سپورٹس گالا اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ہے کبڈی میچ ضلع لکی مروت اور بنوں کے درمیان 13 اگست کو منڈان پارک بنوں میں منعقد ہوگا جبکہ اتھلیٹکس، والی بال، فٹسال، رسی کشی، تقریری اور ملی نغموں کے فائنل مقابلے 14 اگست کو ہونگے بنوں جشن آزادی سپورٹس گالا کا اہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر بنوں اور ریجنل سپورٹس افس بنوں نے ضلعی انتظامیہ بنوں اور پاک فوج کے تعاون سے کیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ارشاد اللہ نے اپنے دفتر میں سپورٹس گالا کا بہترین احتتامی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں میں پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تقریبات اور جشن آزادی کو چار چاند لگانے کیلئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور ریجنل سپورٹس افس نے سپورٹس گالا کا اہتمام ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے تعاون سے کیا گیا ہے جو کہ 14 اگست تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اتھلیٹکس میں 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر، 1500 میٹر دوڑ، ریلے ریس، ڈسکس تھرو، لانگ جمپ، ہائی جمپ، جویلین تھرو سمیت متعدد مقابلے شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے کہا کہ سپورٹس گالا کی تقسیم انعامات و سرٹیفکیٹ و احتتامی تقریبات بھی 14 اگست کو سپورٹس کمپلیکس بنوں میں منعقد ہونگے جس میں ضلع بھر کے مختلف مکاتب فکر سمیت نوجوان، بچے بوڑھے شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کی شام کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بنوں میں گرینڈ آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 22:49:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :