جنوبی افریقہ کے مرچنٹ ڈی لینج کا گلوسٹرشائر کے ساتھ مقامی کھلاڑی کی حیثیت سے معاہدہ

جمعہ 12 اگست 2022 22:55

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر مرچنٹ ڈی لینج نے گلوسٹر شائر کے ساتھ مقامی کھلاڑی کی حیثیت سے تین سال کا معاہدہ کرلیا۔ 31 سالہ فاسٹ بائولر جنوبی افریقہ کی طرف سے 2011ء سے 2016ء تک 2 ٹیسٹ' چار ون ڈے اور 6 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں نمائندگی کرچکے ہیں تاہم وہ گزشتہ 6 سال سے مسلسل کائونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر انہوں نے شریک حیات کے ویزہ پر گلیمورگن کے لئے مقامی کھلاڑی کے طور پر معاہدہ کیا تھا لیکن رجسٹریشن کے قوانین میں تبدیلی کے بعد2020 ء کے سیزن کے اختتام پر مرچنٹ نے انٹرنیشنل کھلاڑی کی حیثیت سے سمرسیٹ کے ساتھ دو سالہ معاہدہ پر دستخط کئے۔ گلوسٹر شائر کلب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈی لینج اس وقت ایک غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر رجسٹرڈ ہیں لیکن توقع ہے کہ وہ اگلے سیزن کے آغاز سے قبل انگلش ڈومیسٹک کھلاڑی کے طور پر کوالیفائی کر لیں گے۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 22:55:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :