کشمیر پریمیئرلیگ سیزن ٹو کی تیاریاں مکمل،محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈکلچر آزادکشمیر اورکے پی ایل انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے نٹرول سپورٹس اسٹیڈیم مظفرآباد میں میدان سج گیا

جمعہ 12 اگست 2022 22:57

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) کشمیر پریمیئرلیگ سیزن ٹو کی تیاریاں مکمل،محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈکلچر آزادکشمیر اورکے پی ایل انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے نٹرول سپورٹس اسٹیڈیم مظفرآباد میں میدان سج گیا،سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات،افتتاحی تقریب آج شام چھ بجے ہوگی جس کے مہمان خصوصی صدر آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری ہونگے۔

جبکہ 14اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پرنڑول اسٹیڈیم میں ڈائمنڈگولڈن جوبلی کی خصوصی تقریب شامل چھ بجے منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس ہونگے۔اس تقریب میں وزراء اکرام،سربراہان محکمہ جات،سیکرٹریز حکومت اورکئی اعلیٰ شخصیات خصوصی طور پر شرکت کریں گی ۔کے پی ایل میں 27میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے 13میچ دن کو اور14رات کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آج افتتاحی تقریب کے بعد راولاکوٹ ہاکس اورجموں جانبازکرکٹ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔سیکرٹری سپورٹس وکلچر راجہ امجد پرویز خان ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خواجہ نعیم بسمل نے مختلف اداروں کے تعاون سے کشمیر پرئمیرلیگ سیزن ٹو کو کامیاب بنانے کیلئے جامع پلان ترتیب دے رکھا ہے جبکہ دوسری جانب کرکٹ کے کھلاڑی اورشائقین بے تاب نظرآرہے ہیں نڑول کرکٹ اسٹیڈیم کے اردگردصفائی ستھرائی کے علاوہ سپورٹس اسٹیڈیم کو مختلف بینرز اورلائٹوں سے خوبصورتی سے سجادیا گیا ہے سٹیڈیم میں لگی دلفریب شاندارخوبصورت لائٹس سے کے پی ایل میچز کو چارچاند لگ گئے ہیں۔دریں اثناء کشمیر پریمیئر لیگ میں شامل ٹیموں کے کھلاڑی دارالحکومت مظفرآباد میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 22:57:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :