انٹر تحصیل اتھلیٹکس چیمپین شپ بنوں کی افتتاحی تقریبات کا انعقاد

جمعہ 12 اگست 2022 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) ضلع بنوں میں جشن آزادی اور ڈائمنڈ جوبلی کی خوشیوں کو منانے کیلئے ضلعی انتظامیہ بنوں اور پاک آرمی کی طرف سے انٹر تحصیل اتھلیٹکس چیمپین شپ بنوں کی افتتاحی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بنوں کے ہر تحصیل سے تقریباً 30 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں بہترین کھلاڑیوں کو فائنل مقابلوں کیلئے منتخب کیاگیا ۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ عون احمد گوندل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اصلاح الدین، پاک فوج کے کرنل خالد سمیت ریجنل سپورٹس آفیسر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، ٹی ایم ایز حکام، ڈبلیو ایس ایس سی اور پولیس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ بنوں اور پاک فوج کی جانب سے منعقدہ سپورٹس گالا زور و شور سے جاری ہے اور مختلف گیمز سمیت تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہیں جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق کل 13 اگست کو منڈان پارک میں بنوں اور لکی مروت ٹیموں کے درمیان کبڈی میچ کا مقابلہ ہوگا اور 14 اگست کو والی بال فائنل بھی منعقد ہوگا میل فیمل کے الگ الگ ملی نغموں اور تقاریر کے مقابلے منعقد ہونگے اس طرح شیڈول کے مطابق اختتامی پروگرامات اور آتش بازی بنوں سپورٹس کمپلیکس منعقد ہونگے جبکہ آئیڈیٹوریم ہال میں تقاریر اور ملی نغموں کے فائنل مقابلے ہونگی
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 23:08:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :