سابق کپتان سرفراز احمد کی سوانح حیات پرائمری کے نصاب میں شامل

نصاب میں سبق شامل ہونے کے بعد اب پرائمری اسکول کے طلبا جان سکیں گے کہ سرفراز احمد کون تھے جنہوں نے پاکستان کو 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جتوائی تھی

جمعہ 12 اگست 2022 20:35

سابق کپتان سرفراز احمد کی سوانح حیات پرائمری کے نصاب میں شامل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی سوانح حیات چوتھی جماعت کے نصابی کتاب میں شامل کی گئی ہے۔نصاب میں سبق شامل ہونے کے بعد اب پرائمری اسکول کے طلبا جان سکیں گے کہ سرفراز احمد کون تھے جنہوں نے پاکستان کو 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جتوائی تھی۔

(جاری ہے)

سابق کپتان کے اہلیہ خوشبخت سرفراز نے یہ خبر اپنی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب کے اس صفحے کی تصویر بھی شیئر کی جس پر سرفراز احمد کی سوانح پر مشتمل سبق شامل تھا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اس وقت کا تصور کرتے ہی خوش ہو جاتی ہیں کہ جب ان کے اپنے بچے اسکول میں اپنے اساتذہ اور دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر اپنے ہی والد کے بارے میں پڑھیں گے، الحمد للہ اس سے زیادہ فخر کا مقام اورکیا ہو سکتا ہے۔سرفراز احمد کو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے دو آئی سی سی ٹرافیاں، 2006 کا انڈر 19 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 20:35:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :