نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرکے پاکستان کو ترقی کی معراج پر پہنچا سکتے ہیں، صوبائی وزیرکھیل ملک تیمور مسعود

جمعہ 12 اگست 2022 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے ورلڈ یوتھ ڈے کے موقع پر کہا ہے کہ نوجوانوں کی رہنمائی سے پاکستان دنیا میں اعلی مقام بنا سکتا ہے، ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں، نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرکے پاکستان کو ترقی کی معراج پر پہنچا سکتے ہیں، سنوکر ورلڈ چیمپئن احسن رمضان اور انٹرنیشنل اتھلیٹ صاحب اسرا کو محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کا یوتھ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے،صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے یوتھ ہیلپ لائن اور کو ورکنگ ڈیسک کاافتتاح کیا،، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سو فیصد مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے پر کام کررہے ہیں، اس وقت تقریبا 70فیصد یوتھ کو شامل کرچکے ہیں، مزید نئے ڈسپلن بھی شامل کررہے ہیں تاکہ نوجوانوں میں چھپی صلاحیتوں کا سامنے لایا جائے اور وہ پاکستان کے مفید شہری بن کر ملک کی خدمت کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمع المبارک کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی ای لائبریری میں ورلڈ یوتھ ڈے کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وقت اشاعت : 12/08/2022 - 21:30:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :