مونٹی پنیسر نے لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

لال سنگھ چڈھا میں سکھوں، ہندوستانی فوج کی تصویر کشی سے خوش نہیں،عامر خان نے فلم میں بیوقوف شخص کا کردار نبھایا ،یہ بھارتی فوج، سکھوں کی سراسر بے عزتی ہے: ٹوئٹ

ہفتہ 13 اگست 2022 12:51

مونٹی پنیسر نے لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم پر بھارتی فوج اور سکھوں کی توہین کا الزام لگایا اور فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مونٹی پنیسر فلم لال سنگھ چڈھا میں سکھوں اور ہندوستانی فوج کی تصویر کشی سے خوش نہیں ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

عامر خان کی فلم مختلف نوعیت کے تنازعات میں گھر گئی ہے، لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر پہلے دن صرف ساڑھے 11کروڑ کمانے میں کامیاب رہی۔ریلیز سے پہلے ہی مختلف حلقوں کی طرف سے فلم کے بائیکاٹ کی آواز سنائی دے رہی تھی، اب ریلیز کے اگلے ہی دن لال سنگھ چڈھا ایک اور تنازع کی زد میں آگئی ہے۔

(جاری ہے)

سابق انگلش اسپنر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ فاریسٹ گیمپ امریکی فوج کے تناظر میں درج تھا کیونکہ انہیں ویت نام جنگ میں کم ذہین لوگوں کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں عامر خان نے بے وقوف شخص کا کردار نبھایا ہے، جیسا کے فاریسٹ گیمپ میں تھا، یہ بھارتی فوج اور سکھوں کی سراسر بے عزتی ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں مونٹی پنیسر نے بھارتی فوج کے مختلف ایوارڈز کے نام اور ان کی تعداد لکھی ہے اور ساتھ ہی ہیش ٹیگ بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا کا استعمال کیا۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 12:51:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :