ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 (کل) کھیلا جائے گا

ہفتہ 13 اگست 2022 15:36

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 (کل) کھیلا جائے گا
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 (کل) اتوار کو سبائنا پارک ، کنگسٹن میں کھیلا جائے گا ، نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ، پہلے میچ میں کیویز نے 13 رنز اور دوسرے میچ میں 90 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی، ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 17 اگست سے ہو گا۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 15:36:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :