نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 90 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی

ہفتہ 13 اگست 2022 15:46

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 90 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 90 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ، ویسٹ انڈین ٹیم 216 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، گلین فلپس کو 76 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا ، سبائنا پارک، کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے ، گلین فلپس نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 41 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز میں ڈیرل مچل 48 اور ڈیون کونوے 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، ویسٹ انڈیز کے عبید میک کوئے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے، رومن پائول 21 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، نیوزی لینڈ کی طرف سے مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔

وقت اشاعت : 13/08/2022 - 15:46:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :