دنیا بھر میں باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائے گا

ہفتہ 13 اگست 2022 19:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) دنیا بھر میں باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائے گا۔ گزشتہ روز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اور اس دن ملک بھر میں باکسنگ کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑہوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 19:33:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :