بھارتی باکسر کو شکست دینے والے شہیر آفریدی کیلئے کیش انعام اور تعریفی سند

ہفتہ 13 اگست 2022 22:05

بھارتی باکسر کو شکست دینے والے شہیر آفریدی کیلئے کیش انعام اور تعریفی سند
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سنٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران آر آر ایف سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی کو مڈل ویٹ ایشین باکسنگ چیمپیئن کے مقابلے میں بھارتی حریف کو شکست دینے پر مبارکباد دیتے ہوئے سندھ پولیس کی جانب سے انہیں تعریفی سند اور کیش انعام دیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر آئی جی سندھ نے باکسنگ کوچ کو بھی کیش انعام دیا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس نے ہمیشہ کھیلوں کی فروغ کو ترجیح دی ہے اور مختلف کھیلوں میں تجربہ اہلیت رکھنے والے افسران اور جوانوں کو مواقع فراہم کیئے ہیں۔جسکا مقصد محکمانہ امور کے ساتھ ساتھ کھیل کود جیسی سرگرمیوں میں بھی پولیس کو مصروف عمل رکھنا اور فٹنس کو برقرار رکھنا ہے۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت سندھ بھر کےتمام ڈی آئی جیز و دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 22:05:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :