آئی جی سندھ کی طرف سے بھارتی حریف کو ہرانیوالے باکسرشہیر آفریدی کو تعریفی سند اور کیش انعام

ہفتہ 13 اگست 2022 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران آر آر ایف سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی کو مڈل ویٹ ایشین باکسنگ چیمپیئن کے مقابلے میں بھارتی حریف کو شکست دینے پر مبارکباد دیتے ہوئے سندھ پولیس کی جانب سے انھیں تعریفی سند اور کیش انعام دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی سندھ نے باکسنگ کوچ کو بھی کیش انعام دیا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس نے ہمیشہ کھیلوں کی فروغ کو ترجیح دی ہے اور مختلف کھیلوں میں تجربہ اہلیت رکھنے والے افسران اور جوانوں کو مواقع فراہم کیئے ہیں۔جسکا مقصد محکمانہ امور کیساتھ ساتھ کھیل کود جیسی سرگرمیوں میں بھی پولیس کو مصروف عمل رکھنا اور فٹنس کو برقرار رکھنا ہے۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام ڈی آئی جیز و دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 22:20:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :