بینک اسلامی کایوم آزادی کا جشن منانے کیلئے واک کا اہتمام

سی ای او سید عامر علی کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، بینک کی سینئر مینجمنٹ کی شرکت

ہفتہ 13 اگست 2022 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) بینک اسلامی نے قومی اتحاد کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے تحت یوم آزادی پر کمشنر کراچی ڈویژن کی معاونت سے اپنے ملازمین کیلئے آزادی واک کا اہتمام کیا۔ آزادی واک میٹروپول سے شروع ہوکر کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ آزادی واک میں سی ای او بینک اسلامی سید عامر علی کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، بینک کی سینیئر مینجمنٹ اور حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔

بینک اسلامی ’’ پلاٹینم جوبلی یوم آزادی پاکستان فیسٹول ‘‘ کو بھی سپانسر کر رہا ہے جو کمشنر کراچی ڈویژن کی طرف سے منعقد کیا جارہا ہے بینک اسلامی ہر سال ملازمین کی سرگرمیوں کے ساتھ آزادی، ترقی اور شمولیت کے قومی جذبے کی تجدید میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور اس باربینک نے ایک بڑی واک کا اہتمام کرکے اپنی سرگرمی کو ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے ۔

(جاری ہے)

واک کے بعد بینک کے سی ای او، سینئر انتظامیہ اور تقریب کے معزز مہمانوں نے تقاریر کیں ۔ تقریب کے اختتام پر خصوصی شیلڈ تقسیم کی گئیں۔ حاضرین کے لیے ہائی ٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔صدر اور سی ای او بینک اسلامی سید عامر علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’ یہ واک ہمارے عزیز وطن کے یوم آزادی کے اس پر مسرت موقع پر نہ صرف منظرنامے کو تبدیل کرنے بلکہ واک میں شرکت کرنے والے ہمارے ملازمین کے لیے ایک تازہ دم ٹیم بنانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے ۔

ہم آج اتحاد کی نئی تعریف کرنے اور ایسی دنیا کو تخلیق کرنے کے اپنے مشترکہ مفاد میں یہاں اکھٹے ہوئے ہیں جس کی ہم تمنا کرتے ہیں ، ایک ایسی دنیا جہاں سب ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چلتے ہیں اور کوئی بھی پیچھے نہیں رہتا۔بینک اسلامی ملک کے 123شہروں میں 340 سے زائد برانچوں کے ساتھ پہلا شیڈولڈ اسلامی بینک ہے۔ بینک ربا سے پاک پروڈکٹس اور سروسز کی فراہمی میں مہارت رکھتا ہے جسے صارفین کو موثر اور صارف دوست انداز میں فراہم کیا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 22:53:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :