وزیراعلیٰ پنجاب کی اسلامک یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

ہفتہ 13 اگست 2022 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے کامن ویلتھ گیمز کے بعد اسلامک یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباددی ہے،وزیراعلی نے ارشد ندیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ آپ نے ایک بار پھر ملک وقوم کا نام روشن کیاہے اور 2 گولڈ میڈل جیت کر قوم کو 75 ویں یوم آزادی کا تحفہ دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ایک بار پھر سونے کا میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا،ارشد ندیم پاکستان کا مان اور فخر ہے اوراس کی مسلسل کامیابیوں پر قوم کو ناز ہے،چودھری پرویزالہی نے کہا کہ امید ہے ارشد ندیم آئندہ بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 22:59:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :