ایشیا کپ 2022،عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا

متحدہ عرب امارات، کویت، ہانگ کانگ اور سنگاپور ایونٹ میں مدمقابل ہوں گے

اتوار 14 اگست 2022 13:30

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) ایشیاکپ 2022 کے کوالیفائرز کی میزبانی عمان کریگا ۔تفصیلات کے مطابق عمان ایشیاکپ 2022 کے کوالیفائرز کی میزبانی 20 سے 24 اگست تک کرے گا، متحدہ عرب امارات، کویت، ہانگ کانگ اور سنگاپور ایونٹ میں مدمقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

کوالیفائر ٹیمیں 27 اگست سے ایشیاکپ 2022 کے دوسرے مرحلے میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان سے پنجہ آزمائی کریں گی۔

ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ایشیاکپ کوالیفائرز 2022 میچز میں 20 اگست کور سنگاپور بمقابلہ ہانگ کانگ،21 اگست کو یو اے ای بمقابلہ کویت،22 اگست کو یو اے ای بمقابلہ سنگاپور،23 اگست کوکویت بمقابلہ ہانگ کانگ،24 اگست کو سنگاپور بمقابلہ کویت اور 24 اگست کو ہانگ کانگ بمقابلہ یو اے ای میں ہوگا ۔
وقت اشاعت : 14/08/2022 - 13:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :