آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 6 ستمبر سے شروع ہوگا

اتوار 14 اگست 2022 13:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 6 ستمبر سے لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ گذشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 11 ستمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 12 ستمبرکو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، اعجاز الرحمن نے کہاکہ آزادی کپ ٹین پن با?لنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہے۔

(جاری ہے)

اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ملک بھر سے کھلاڑی اپنی، اپنی رجسٹریشن آن لائن یکم ستمبرشام پانچ بجے تک کروا سکتے ہیں اور 4 ستمبر کو شام چھ بجے ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا اور مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 14/08/2022 - 13:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :