ایلیٹ نیٹ بال اکیڈمی نے ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی خواتین نیٹ بال میچ 2022 جیت لیا

اتوار 14 اگست 2022 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) ایلیٹ نیٹ بال اکیڈمی نے ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی خواتین نیٹ بال میچ 2022 جیت لیا۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے اتوار کو ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی ویمن نیٹ بال میچ کا انعقاد کیا جو کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں منعقد ہوا۔ پی این ایف ایلیٹ نیٹ بال اکیڈمی نے یہ میچ جیت کر کراچی نیٹ بال اکیڈمی کو 17-12 گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میچ کے آغاز سے قبل تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے بعد پاکستانی پرچم کا خوبصورت کیک کاٹا گیاپاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے کھلاڑیوں/ٹیموں میں ٹرافیاں، اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پی این ایف کے سیکرٹری سید گوہر رضا، اے ایس جی پی این ایف محمد ریاض، پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے قائم مقام ڈائریکٹر محمد حفیظ، انوار احمد، ارباز ملک، اریب حسین، نزاکت خان اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 14/08/2022 - 19:20:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :