پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اتوار 14 اگست 2022 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کوفرانس میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے حمزہ خان نےمصر کے محمد نصیر کو شکست دی۔ حمزہ خان کی کامیابی کا سکور گیارہ تین،پانچ گیارہ، نو گیارہ،گیارہ پانچ اور گیارہ سات رہا۔سیمی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ انگلینڈ کے ’’فنلے۔ویلنگٹن سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/08/2022 - 22:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :