سمونا ہالیپ نے تیسری مرتبہ کینیڈا ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 15 اگست 2022 10:40

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار سمونا ہالیپ نے تیسری مرتبہ کینیڈا ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 30 سالہ ٹینس سٹار نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں برازیلین حریف کھلاڑی بیٹریز حداد مایا کو شکست دے کر تیسرا کینیڈین اوپن اور اپنے کیریئر کا 24 واں ڈبلیوٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ویمنز ٹینس ایونٹ ٹورنٹو میں جاری ہے، ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے برازیل کے حریف کھلاڑی بیٹریز حداد مایا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ،6-2 اور 3-6 سے ہرا کر تیسری مرتبہ کینیڈا اوپن ٹینس ایونٹ جیت لیا۔

30 سالہ ہالیپ انجری مسائل کی وجہ سے گزشتہ سیزن کا ایک بڑا حصہ کھونے کے بعد خواتین کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے سے 20ویں نمبر پر چلی گئیں تھی۔\932
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 10:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :