صفر پر آؤٹ ہوا تو راجستھان رائلز کے مالک نے مجھے تھپڑ مارے، راس ٹیلر کا تہلکہ خیز انکشاف

مجھے 3،4 تھپڑ مارے گئے ، کہا گیا کہ ملین ڈالرز صفر پر آؤٹ ہونے کے نہیں دیے، گو کہ تھپڑ جارح نہیں تھے مگر پروفیشنل ماحول میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا: سابق کیوی کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 اگست 2022 11:54

صفر پر آؤٹ ہوا تو راجستھان رائلز کے مالک نے مجھے تھپڑ مارے، راس ٹیلر کا تہلکہ خیز انکشاف
آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اگست 2022ء ) نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر راس ٹیلر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔ 38 سالہ راس ٹیلر نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا کہ صفر پر آؤٹ ہوا تو راجستھان رائلز کے مالک نے مجھے تھپڑ مارے ۔ راس ٹیلر نے اپنی کتاب میں بتایا کہ مجھے تین چار تھپڑ مارے گئے ، کہا گیا کہ ملین ڈالر صفر پر آؤٹ ہونے کے نہیں دیے ۔

راس ٹیلر نے مزید کہا کہ گو کہ تھپڑ جارح نہیں تھے مگر پروفیشنل ماحول میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ اس قسم کی رقم حاصل کرتے ہیں، تو آپ یہ ثابت کرنے کے لیے بے چین ہوتے ہیں کہ آپ اس کے قابل ہیں۔ اور جو لوگ آپ کو اس قسم کی رقم ادا کر رہے ہیں ان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، یہ پیشہ ورانہ کھیل اور انسانی فطرت ہے۔

(جاری ہے)

میں نے RCB میں بہترین پرفارم کیا، اگر میری فارم اچھی نہ بھی ہوتی تو انتظامیہ کو مجھ پر بھروسہ ہوتا کیونکہ میں نے ماضی میں پرفارم کیا تھا۔

جب آپ کسی نئی ٹیم میں جاتے ہیں، تو آپ کو وہ حمایت نہیں ملتی۔ آپ کبھی بھی آرام دہ محسوس نہیں کرتے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ بغیر کسی سکور کے دو یا تین گیمز کھیلتے ہیں تو آپ کو سرد آنکھوں سے جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 11:54:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :