گنگال کلب نے سہیل اینڈ ابراہیم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 15 اگست 2022 13:46

گنگال کلب نے سہیل اینڈ ابراہیم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) گنگال کلب اسلام آباد نے سہیل اینڈ ابراہیم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ گنگال فٹ بال گرائونڈ میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گنگال کلب اور ایجوکیشن کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں گنگال کلب نے ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں دوسرے ہاف کے 20 ویں منٹ میں گنگال کلب کے کپتان سلمان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک برقرار رہی ۔

اس موقع پر پاکستان سپورٹنگ کلب کےچیئرمین شوکت علی خان، گنگال کلب کے صدر خالد کیانی (ایڈووکیٹ)، مہران فٹ بال کلب کے صدر محمد زمان، الفیصل کلب کے صدر شدیر خان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 13:46:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :