سید سلطان شاہ کی صدرمملکت کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ، بسمہ معرو ف اورمسعود جان کو پاکستان سول ایوارڈز کے لئے نامزد کرنے پرمبارکباد

پیر 15 اگست 2022 15:38

سید سلطان شاہ  کی صدرمملکت کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ، بسمہ معرو ف اورمسعود جان کو پاکستان سول ایوارڈز کے لئے نامزد کرنے پرمبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیدسلطان شاہ نےصدرمملکت کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ، بسمہ معرو ف اورمسعود جان کو پاکستان سول ایوارڈز کے لئے نامزد کرنے پرمبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

پیرکو سیدسلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایاکہ صدر مملکت نے بابر اعظم کو ستارہ پاکستان ، مسعود جان کو پرائیڈآف پرفارمنس اور بسمہ معروف تمغہ پاکستان کے لئے نامزد کیاہے جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتےہیں۔ انہوں نےکہا کہ صدارتی ایوارڈ کے لئے دیگر کھلاڑیوں کو بھی نامزدکیا گیا ہے وہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 15:38:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :