کامن ویلتھ اوراسلامک گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو وزیراعظم ہاؤس بلالیا گیا

کامن ویلتھ گیمزاوراسلامک گیمز میں شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان کو کو وکٹری اسٹینڈ پر لانے والے ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب بائیس اگست کو ہوگی

پیر 15 اگست 2022 16:28

کامن ویلتھ اوراسلامک گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو وزیراعظم ہاؤس بلالیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) کامن ویلتھ اوراسلامک گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو وزیراعظم ہاؤس بلالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمزاوراسلامک گیمز میں شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان کو کو وکٹری اسٹینڈ پر لانے والے ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب بائیس اگست کو ہوگی،خصوصی تقریب میں وزیراعظم پاکستان ارشدندیم،نوح دستگیر اور انعام بٹ سمیت دیگرایتھلیٹس کو نقد انعامات دیں گے،رپورٹ کے مطابق جیولین تھرورارشد ندیم کودو گولڈ میڈلزجیتنیپر ایک کروڑروپیانعام دیاجائیگا۔

ویٹ لفٹرنوح دستگیرکے پچاس لاکھ روپے کا انعا، رکھا گیا ہے، اگر وہ اسلامک گیمزمیں میڈل جیتنے میں کامیاب رہے توانعامی رقم بڑھ جائیگی۔یاد رہے کہ برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے مجموعی طور پر آٹھ میڈل جیتے، جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے پاکستان کو سب سے پہلا میڈل جتوایا،دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے دوسرا گولڈ بھی جیت لیا ہے۔ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیٹری گیمز میں 88.55 کی ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈل میڈل جیتا۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 16:28:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :