قومی تائیکوانڈو ٹیم اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

پیر 15 اگست 2022 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑی اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ائیر پورٹ پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا۔قومی تائیکوانڈو دستہ میں شہباز، نوررحمان، مظہر عباس، ہارون خان، حمزہ سعید عمر، فاطمہ خاور، یوسف کریمی (کوچ) اور ناجیہ رسول (کوچ) شامل تھے۔قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑی اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں کوئی میڈل حاصل نہ کر سکے۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 16:42:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :