انگلش پریمیئر لیگ میں 20 اگست کو مزید 6میچ کھیلے جائیں گے

پیر 15 اگست 2022 16:50

انگلش پریمیئر لیگ میں  20 اگست کو مزید   6میچ کھیلے جائیں گے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) انگلش پریمیئر لیگ میں 20 اگست کو مزید 6 میچ کھیلے جائیں گے۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے 124 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انگلش پریمیئر لیگ میں 20اگست کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی، دوسرا میچ آسٹن ولا اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں ایورٹن اور نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیمیں گوڈیسن پارک، لیورپول کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی،چوتھا میچ فلہم اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا، پانچویں میچ میں بورن مائتھ اور آرسنل کی ٹیمیں وائٹلٹی اسٹیڈیم، بورنیموتھ کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ چھٹا میچ لیسٹر سٹی اور سائوتھمپٹن کے درمیان کنگ پائور سٹیڈیم، لیسٹر میں کھیلا جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/08/2022 - 16:50:19