راولپنڈی گالف کلب کے زیر اہتمام آر جی سی اے اے اے آزادی گا لف ٹورنامنٹ 2022 کا انعقاد

پیر 15 اگست 2022 16:52

راولپنڈی گالف کلب کے زیر اہتمام  آر جی سی اے اے اے آزادی گا لف ٹورنامنٹ 2022 کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع راولپنڈی گالف کلب کے زیر اہتمام ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کے اشتراک سے آر جی سی اے اے اے آزادی گا لف ٹورنامنٹ 2022 کا انعقاد کیا ۔ ٹو رنامنٹ 12سے 14اگست تین روز تک جاری رہا ۔اختتامی تقریب کی صدارت صدر آر جی سی اور ایکس کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔

آر جی سی انتظامیہ نے راولپنڈی گالف کلب میں گالف ایونٹس کے انعقاد میں مسلسل تعاون پر اے اے اے ایسوسی ایٹس کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے منیجنگ ڈائریکٹر اے اے اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل (ر) شہزاد علی کیانی نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلا ڑیوں کا شکریہ اداکر تے ہو ئے کہا کہ عام لوگوں کیلئے کھیلوں کی مزید سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے پر عزم ہیں ۔

(جاری ہے)

اے اے اے ایسوسی ایٹس کھیلوں کی تقریبات کے انعقاد میں مقامی تنظیموں،کمیونٹیز کی مدد کرتا رہے گا ۔ کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کے لیے فنڈز جاری رکھیں گے تاکہ ہر کسی کو اپنی صلا حیتوں کا لو ہا منوانے کا موقع مل سکے ۔اے اے اے ایسوسی ایٹس کو کھلاڑیوں کی مدد کرنے کیساتھ ساتھ صحت مند معاشرے کیلئے نچلی سطح تک کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی جانا جاتا ہے۔

تقریب میں ملک بھر سے بالخصوص جڑواں شہروں سے سول اور گالفرز نے امیچور، سینئر امیچور، سینئر آفیسرز، ویٹرنز، خواتین اور جونیئر کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ خواتین کے مقابلو ں میں طاہرہ نعیم نے فتح حاصل کی جب کہ عطیہ انجم نیٹ ونر رہیں۔ویٹرنز گراس کیٹیگری میں محمد اسلم نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی جبکہ ویٹرنز نیٹ کیٹیگری میں بریگیڈیئر ممتاز احمد جاوید نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سینئر افسران کی کیٹیگری میں ممتاز حسین نے گراس اور امجد علی خان نے نیٹ جیتا۔آخر میں منیجنگ ڈائریکٹر اے اے اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل( ر) شہزاد علی کیانی نے انعامات تقسیم کئے ۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 16:52:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :