انٹر ڈسٹرکٹ ہزارہ ریجن آزادی باکسنگ چمپئن شپ فرینڈز باکسنگ کلب نے اپنے نام کر لی

پیر 15 اگست 2022 17:44

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) انٹر ڈسٹرکٹ ہزارہ ریجن آزادی باکسنگ چمپئن شپ فرینڈز باکسنگ کلب نے اپنے نام کر لی۔ صوبائی وزیر لیبر اینڈ کلچر شوکت یوسفزئی اور ڈپٹی کمشنر طارق سلام مروت نے میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ایبٹ آباد باکسنگ کلب نے دوسری جبکہ مانسہرہ باکسنگ کلب نے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔ ضلعی انتظامیہ ریجنل سپورٹس آفس اور جنرل سیکریٹری ریجن ہزارہ باکسنگ محمود سلطان کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہزارہ ریجن باکسنگ چمپئن شپ میں فرینڈز باکسنگ کلب نے پانچ گولڈ دو سلور میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

فرینڈز باکسنگ کلب کے شہباز نے 49کلوگرام میں گولڈ جبکہ ایبٹ آباد باکسنگ کلب کے یوسف نے سلور میڈل اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

52کلوگرام میں ایبٹ آباد باکسنگ کلب کے عثمان نے گولڈ مانسہرہ کے کامران نے سلور میڈل اپنے نام کیا ۔ 56 کلو گرام میں مانسہرہ کے فضل الرحمن نے گولڈ جبکہ ایبٹ آباد کے مقدس نے سلور میڈل حاصل کیا۔ 62کلوگرام میں فرینڈز کلب کے بابو پرویز نے گولڈ اور ایبٹ آباد باکسنگ کلب کے ذیشان نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

64کلوگرام میں فرینڈز عمران نے گولڈ ایبٹ آ باد باکسنگ کلب کے شاکر اللہ نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ 69کلوگرام میں ایبٹ آباد باکسنگ کلب کے آفتاب نے گولڈ ، مانسہرہ کے خالد نے سلور میڈل اپنے نام کیا ۔ 75 کلوگرام میں ایبٹ آباد باکسنگ کلب کے ھسن غنی نے گولڈ فرینڈز باکسنگ کلب کے عمران شاہ نے سلور میڈل لیا ۔ 81کلوگرام میں ایبٹ آباد باکسنگ کلب کے دلاور خان نے گولڈ، مانسہرہ ڈڈر باکسنگ کلب کے گل بہادر نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

85کلوگرام میں ایبٹ آباد باکسنگ کلب کے عبداللہ نے گولڈ فرینڈز باکسنگ کلب کے عبداللہ نے سلور میڈل لیا ۔ 91کلوگرام میں فرینڈز باکسنگ کلب کے عمرخان نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے سی ایم محمو دخان کی ہدایت پر مثبت اقدامات کر رہی ہے اور تحصیل لیول اور یونین کونسل پر زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدان بنائے جا رہے ہیں اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کھلاڑیوں میں نقد کیش میڈل اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 17:44:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :