سوات میں جشن آزادی سپورٹس اینڈ یوتھ فیسٹیول کا انعقاد

پیر 15 اگست 2022 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میںڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز، ضلعی انتظامیہ سوات اور ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے باہمی اشتراک سے جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں سوات ودودیہ ہال سیدو شریف میں میگا سپورٹس اینڈ یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا جس میں ضلع بھر سے کھلاڑیوں اور نوجوانوں نے مختلف کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور ااپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ان کی پرفارمنس نے ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کی خوشیوں میں مزید اضافہ کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،یہ تقریب ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان ، ڈائریکٹریوتھ آفیئرز عرفان علی ، ریجنل سپورٹس افسر کاشف فرحان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبید ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفسر فرہاد علی خان کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

۔ فیسٹیول میں تقریری، ملی نغموں، شاعری، پینٹنگ، موسیقی، ہاکی، رسہ کشی، جمناسٹک، میراتھان، کار، بائیک، رکشہ ریلی اور ماس ریسلنگ کے مقابلے شامل تھے، آخر میں مہمان خصوصی نے تمام ونر اور رنر اپ ٹیموں میں نقد انعامات، اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور ڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ یوتھ آفیسر سوات کی کارکردگی کو سراہا۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 19:25:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :