انٹر ڈسٹرکٹ ہزارہ ریجن آزادی باکسنگ چمپئن شپ فرینڈز باکسنگ کلب نے اپنے نام کر لی

پیر 15 اگست 2022 20:47

انٹر ڈسٹرکٹ ہزارہ ریجن آزادی باکسنگ چمپئن شپ فرینڈز باکسنگ کلب نے اپنے نام کر لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) انٹر ڈسٹرکٹ ہزارہ ریجن آزادی باکسنگ چمپئن شپ فرینڈز باکسنگ کلب نے اپنے نام کر لی صوبائی وزیر لیبر اینڈ کلچر شوکت یوسفزئی اور ڈپٹی کمشنر طارق سلام مروت نے میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیںایبٹ آباد باکسنگ کلب نے دوسری جبکہ مانسہرہ باکسنگ کلب نے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی ضلعی انتظامیہ ریجنل سپورٹس آفس اور جنرل سیکریٹری ریجن ہزارہ باکسنگ محمود سلطان کے زیر اہتمامکے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہزارہ ریجن باکسنگ چمپئن شپ میں فرینڈز باکسنگ کلب نے پانچ گولڈ دو سلور میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی فرینڈز باکسنگ کلب کے شہباز نے 49kgمیں گولڈ جبکہ ایبٹ آباد باکسنگ کلب کے یوسفنے سلور میڈل اپنے نام کیا 52kgمیں ایبٹ آباد باکسنگ کلب کے عثمان نے گولڈ مانسہرہ کیکامران نے سلور مییڈل اپنے نام کیا 56kgمیں مانسہرہ فضل الرحمن نے گولڈ ایبٹ آباد مقدس نے سلور میڈل حاصل کیا 62kgمیں فرینڈز کلب کے بابو پرویز نے گولڈ ایبٹ آباد باکسنگ کلب کے ذیشان نے سلور میڈل اپنے نام کیا 64kgمیںفرینڈز عمران نے گولڈ ایبٹ آ باد باکسنگ کلب کے شاکر اللہ نے سلور میڈل اپنے نام کیا 69kgمیںایبٹ آباد باکسنگ کلب کے آفتاب نے گولڈ مانسہرہ کے خالد نے سلور میڈل اپنے نام کیا 75kgمیں ایبٹ آباد باکسنگ کلب کے ھسن غنی نے گولڈ فرینڈز باکسنگ کلب کے عمران شاہ نے سلور میڈل لیا 81kgمیںایبٹ آباد باکسنگ کلب کے دلاور خان نے گولڈٖمانسہرہ ڈڈر باکسنگ کلب کے گل بہادر نے گولڈ میڈ اپنے نام کیا85kgمیں ایبٹ آباد باکسنگ کلب کے عبداللہ نے گولڈ فرینڈز باکسنگ کلب کے عبداللہ نے سلور میڈل لیا 91kgمیں فرینڈز باکسنگ کلب کے عمرخان نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے سی ایم محموس خان کی ہدایت پر مثبت اقدامات کر رہی ہے اور تحصیل لیول اور یونین کونسل پر زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدان بنائے جا رہے ہیں اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیںانہوں نے کھلاڑیوں میں نقد کیش میڈل اور ٹرافیاں تقسیم کیں
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 20:47:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :