جشن آزادی سپورٹس گالا حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگیا

پیر 15 اگست 2022 21:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کے تعاون سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جشن آزادی سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا جوجتسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین الله ، نازیہ ، اللہ گل آفریدی،سرفراز احمد، جمال آفریدی، نعیم جان، نواب خان، کامران علی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ،سپورٹس گالا میں گزشتہ روز پختونخوا جوجتسو ایسوسی ایشن کے زیراہتما جوجتسو آزادی کپ کا انعقاد کیا جس میں پشاور بھر کے کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا۔

مرد کیٹگری میں زمونگ کور کے منور، سلیمان، محمد سلیم، فضل محمد، وارث حبیب اور منصور آفریدی نے پہلی، گرلز کیٹگری میں صدف ریاض، عائشہ، رانا نواز، بشری بی بی، ملائیکہ یعقوب، حمیرہ بی بی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

نیوازے مقابلوں میں عامر خان، رفیق، محمد مدثر نواز، محمد ذیشان، عمر یاز اور اوپن کیٹگری میں محمد ندیم جبکہ ڈوسٹم میں عامر اور نجیب نے کامیابی حاصل کی۔

جن کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کی ہے وہ 13ویں قومی چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کریں گے، سپورٹس گالا میں آرچری کے گرلز سینئر میں لائبہ نے پہلی ،مرجان نے دوسری اور سجل نے تیسری پوزیشن حاصل کی جونیئر کیٹگری میں ابیرہ نے پہلی گرانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، بوائز مقابلوں میں جنید نے پہلی ظفر نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی ، ٹیبل ٹینس میں حماد نے پہلی ، عاصم نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی جبکہ گرلز مقابلوں می حبہ نے پہلی حیا ء نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی ، ۔سپورٹس گالا میں آرچری ، فٹبال ، مارشل آرٹ ، کرکٹ ، جمناسٹک ، ٹیبل ٹینس کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں حصہ لیا ،
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 21:41:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :