آل پاکستان جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ کرک نے جیت لیا

پیر 15 اگست 2022 22:22

آل پاکستان جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ کرک نے جیت لیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) 75 ویں یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں کوہاٹ میںہفتہ جشن آزادی جوش وخروش سے جاری ہے ۔دیگر سرگرمیوں کے علاوہ سپورٹس ایونٹس بھی اس کا حصہ ہیں۔ جشن آزادی کی مناسبت سے سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ ہے جس کااہتمام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کوہاٹ، محکمہ سپورٹس ویوتھ افیئرز کوہاٹ اوربیوٹی فل کوہاٹ نے مشترکہ طورپرکیا ہے ۔

اس ایونٹ میں فٹ بال کی 19 قومی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مذکورہ ایونٹ کاباقاعدہ افتتاح 14 اگست کی رات کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں چیئرمین ضلعی ترقیاتی کمیٹی کوہاٹ ضیاء اللہ بنگش ایم پی اے نے ایک رنگارنگ پروگرام میں کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف ،ایس پی عنایت علی شاہ، اے ڈی سی بشیر احمد، پاک آرمی کے کرنل بلال، فٹ بال ایسو سی ایشن کے سیکرٹری محب للہ شنواری ، ریجنل سپورٹس آفیسر سکندر شاہ ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد آفریدی اورشائقین سپورٹس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کوہاٹ وائٹ اورکرک کے مابین کھیلاگیا جسے آخر الذکر نے 4-1 سے جیت لیا۔ ضیاء اللہ بنگش نے جشن آزادی کے موقع پرمیگا فٹ بال ایونٹ منعقد کرنے پرضلعی انتظامیہ اورمحکمہ سپورٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس قسم کی مثبت سرگرمیوں کی بھرپور سرپرستی کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میںسپورٹس کے فروغ کیلئے حکومت خیبرپختونخوا کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں اورکوہاٹ میں تمام سہولیات سے آراستہ اربوں روپے کی لاگت کا یہ عالی شان سپورٹس کمپلیکس اس کاعملی مظہر ہے۔ اس موقع پر آتش بازی ،رسہ کشی اورجمناسٹک کے بھی بھرپور مظاہرے بھی کئے گئے۔جشن آزادی آل پاکستان ٹورنامنٹ کافائنل میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 22:22:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :