ڈائمنڈ جوبلی بیڈمنٹن چمپئین شپ کا افتتاح

صحت مند معاشرے کی تشکیل ملک کی سب سے بڑی خدمت ہے، رحمت اللہ شیخ

پیر 15 اگست 2022 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ صحت مند دماغ کے بغیر ملک کی ترقی کا سوچنا عبث ہے، یہ ملک باصلاحیت افراد پر مشتمل ہے اسے ابھارنے کی ضرورت ہی.ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئیر ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو کے ہمراہ فزیکل ٹریننگ انسٹیوٹ صفورہ میں سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے اشتراک سے تین روزہ بیڈمنٹن چمپئین کا افتتاح کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ملک کی بڑی خدمت ہے، کتاب کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پائیں گی تو صحت مند دماغ تشکیل پائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قدرت کی نعمتوں کے ساتھ باصلاحیت افراد سے بھی نوازا گیا ہے بس اسے ابھارنے کی ضرورت ہے سرکاری ونجی اداروں کو اپنے اپنے دائرہ کار میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، بہت سے ادارے اس سلسلے میں کام بھی کر رہے ہیں.انہوں نے بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے منتظمین کو ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سراہا اور کہا کہ وہ اس قسم کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے تسلسل کو جاری رکھیں.بیڈ منٹن چمپئین شپ میں میل اور فیمیل ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں.سندھ بیڈمنٹن شپ کے منتظمین کی جانب سے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ ودیگر مہمانان گرامی کو روایتی سندھی اجرک کے تحائف پیش کئی.
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 23:05:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :