نیشنل انڈر 19 چمپئن شپ کے چوتھے رانڈ کے پہلے دن کا کھیل مکمل

پیر 15 اگست 2022 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) کراچی میں جاری نیشنل انڈر 19 چمپئن شپ کے چوتھے رانڈ کے پہلے دن کا کھیل مکمل ہوگیا۔ایچ پی سی گرانڈ میں سندھ انڈر 19 وائٹس کے ثقلین نواز نے چھ وکٹیں لے کر سنٹرل پنجاب انڈر 19 وائٹس کو 140 رنز پر آئوٹ کر دیا۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے منیب واصف 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہیں۔جواب میں سندھ انڈر 19 وائٹس نے دن کے اختتام پر 31 اوورز میں 7 وکٹوں پر 94 بنالیے ہیں۔

ادھر راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی میں، بلوچستان انڈر 19 بلیوز خیبر پختونخوا بلیوز کے خلاف 43 ویں اوور میں 95 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ اوپننگ بلے باز باسط علی نے 88 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے۔بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد زبیر نے 36 کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد شعیب نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

دن کے اختتام پر خیبرپختونخوا ہ انڈر 19 بلیوز نے 10 اوورز میں تین وکٹ پر 58 رنز بنالیے ہیں۔

تینوں وکٹیں عدنان اقبال نے 19 رنز کے عوض حاصل کیں۔دوسری جانب این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں، ، ناردرن انڈر 19 بلیوز نے 18.2 اوورز میں تین وکٹ پر 54 رنز بنائے تھے جب بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔کے سی سی اے گرائونڈ میں بلوچستان انڈر 19 وائٹس اور خیبر پختونخوا ہ انڈر 19 وائٹس کے درمیان صرف 11 اوورز کا کھیل ہو سکا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان انڈر 19 وائٹس نے تین وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز بنالیے ہیں ۔ تینوں وکٹیں دائیں ہاتھ کے آف اسپنر محمد طاہر کے حصے میں آئیں ۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 23:07:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :