انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل (بدھ سے )لندن میں شروع ہوگا

منگل 16 اگست 2022 09:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (بدھ سے) 21 اگست تک لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز پروٹیز ٹیم نے 1-2 سے جیت لی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل چار روزہ وارم اپ میچ انگلینڈ لائنز کی ٹیم نے پروٹیز ٹیم سے 56 رنز سے جیت لیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم ثام بلنگ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ پروٹیز ٹیسٹ ٹیم کو ڈین ایلگر لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کےدرمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسر اٹیسٹ میچ 25 سے 29اگست تک ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 09:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :