برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور کیمرون نوری کا سنسناٹی اوپن ٹینس کا فاتحانہ آغاز، مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل

منگل 16 اگست 2022 11:37

برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور کیمرون نوری کا سنسناٹی اوپن ٹینس کا فاتحانہ آغاز، مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل
اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور ہم وطن ٹینس سٹار کیمرون نوری سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں 35 سالہ اینڈی مرے نے سوئس سٹار اور تجربہ کار کھلاڑی سٹین واورینکا کو اور کیمرون نوری نے پہلے رائونڈ میں ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر وِٹس رونے کو شکست دے کر ایونٹ کا نہ صرف فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ، جہاں دونوں ہم وطن کھلاڑی نبرد آزما ہوں گے۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، جس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرےنے دلچسپ مقابلے کے بعد حریف سوئس ٹینس کھلاڑی سٹین واورینکا کو 6-7(3-7)، 7-5 اور 5-7 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں برطانوی ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری نے حریف ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر وِٹس رونے کو 6-7(5-7)،6-4 اور 4-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں دونوں برطانوی کھلاڑی ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے نبرد آزما ہوں گے۔\932
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 11:37:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :