دنیا بھر میں تھروبال کا عالمی دن کل (بدھ کو) منایا جائے گا

منگل 16 اگست 2022 11:37

دنیا بھر میں تھروبال کا عالمی دن کل (بدھ کو)  منایا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) دنیا بھر میں تھروبال کا عالمی دن کل (بدھ کو) منایا جائے گا۔ورلڈ تھروبال فیڈریشن اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائےگا جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دن ملک بھر میں تھروبال کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں گے اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنےوالے کھلاڑہوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 11:37:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :