قومی 6 رکنی ٹیم ورلڈ ٹین پن بائولنگ کپ میں شرکت کرے گی، اعجاز الرحمن

منگل 16 اگست 2022 11:37

قومی 6 رکنی  ٹیم ورلڈ ٹین پن بائولنگ کپ میں شرکت کرے گی، اعجاز الرحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ کے صدر فیڈریشن اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ 6 رکنی قومی ٹین پن ن بائولنگ ٹیم ورلڈ ٹین پن ن بائولنگ کپ میں شرکت کرے گی۔ ورلڈ کپ 3 سے 23 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس میں 120 ممالک کے کھلاڑی سنگلز اور ٹیم ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم 6 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں احمد سلڈرا، اعجاز الرحمن، شبیر لشکر، علی سوریا، امجد محمود اور محمد حسین چٹھہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے شروع ہوگا جس میں کھلاڑی بھر پور محنت کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اعجاز الرحمن نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹر کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دیں تاکہ دوسرے کھیل بھی ترقی کرسکیں۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 11:37:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :