قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرح پاکستانی ایتھلیٹس کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں، وسائل دیے جائیں تو پاکستانی کھلاڑی دوسرے مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیت سکتے ہیں :گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 اگست 2022 11:49

قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اگست 2022ء ) برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز اور قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔ ارشد ندیم کا دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں نے لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا اور بھنگڑے بھی ڈالے۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے 2 گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی ہے، بہت محنت کر کے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرح پاکستانی ایتھلیٹس کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں، وسائل دیے جائیں تو پاکستانی کھلاڑی دوسرے مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیت سکتے ہیں۔ وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود نے ارشد ندیم کے آبائی علاقے میاں چنوں میں عالمی معیار کا گراؤنڈ بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں جویلن تھرو مقابلوں میں ریکارڈ تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتے ہیں۔                                                                                                                              
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 11:49:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :