میل جونز اکتوبر میں کرکٹ آسٹریلیا کے ڈائریکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گی

منگل 16 اگست 2022 15:41

میل جونز اکتوبر میں کرکٹ آسٹریلیا کے ڈائریکٹر کے عہدے   سے سبکدوش ہوجائیں گی
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)کی ڈائریکٹر میل جونز نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 49 سالہ میل جونز نے دسمبر 2019 میں بطور ڈائریکٹر کرکٹ آسٹریلیا کوجوائن کیاتھا۔انہوں نے اکتوبر میں بورڈ کے آئندہ سالانہ اجلاس میں اپنا ڈائریکٹر کرکٹ آسٹریلیا کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جونز نے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا بورڈ میں تین سال تک خدمات انجام دینا میرے لئے برے اعزاز کی بات ہے لیکن میں آئندہ سال کے کئی مہینوں تک بیرون ملک نہیں رہ سکتی اور اس کا مطلب یہ ہے کہ میں مکمل تعاون کے لیے درکار وقت نہیں دے پاؤں گی ۔ سابق آسٹریلوی بلے باز نے کہاکہ میں آئندہ بورڈ کے اجلاس سے قبل اپنے عہدہ کی تین سالہ مدت پوری کروں گی ،میں اپنے بطور ڈائریکٹر کرکٹ آسٹریلیا کی مدت کے دوران چیئرز اور بورڈ ممبران، کرکٹ آسٹریلیا کے عملے اور کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی اور آسٹریلوی کرکٹ میں شامل تمام لوگوں کی ہر کامیابی کے لئے نیک خواہشات رکھتی ہوں ۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے چیئر لچلن ہینڈرسن نے کہاہے کہ میل جونز ہمارے بورڈ کی ایک شاندار رکن رہی ہیں اور ان کا منفرد نقطہ نظر اور بصیرت انمول رہی ہے ۔میل جونز نے 1997 میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا ، اور ان کو 5 ٹیسٹ اور 61 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 15:41:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :