زمبابوے اور بھارت کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 18 اگست کو کھیلا جائے گا

منگل 16 اگست 2022 15:53

زمبابوے  اور بھارت کے  درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ  میچ 18  اگست کو کھیلا جائے گا
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) زمبابوے اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 اگست کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم مایہ ناز بلے باز لوکیش راہول کی زیر قیادت زمبابوے میں موجود ہے ، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی ٹیم ریگیس چکابوا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ ہے۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 20 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور سیریز کے میچز دلچسپ اور کانٹے دار ہوں گے۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 15:53:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :